جناح سندھ میڈیکل کالج، بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد

0
73

کوئٹہ: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کے نئے بیچ کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے کوئٹہ سرینا ہوٹل میں انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا، ٹیسٹ میں33 امیدواروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ناصر علی بگٹی ٹیسٹ اور انٹرویو کی نگرانی کے لئے خود موجود تھے اور انہوں نے بلوچستان ہیلتھ سسٹم کے مختلف امور کو اجاگر کرتے ہوئے جے ایس ایم یو کی کاوشوں کو سراہا۔
پرو وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر شاہد رسول نے اس اقدام کو پاکستان میں صحت کے شعبے اور صحت کی تعلیم کی بہتری کے لئے جے ایس ایم یو کی مستقل کوششوں کا تسلسل قرار دیا۔ ‘یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ جے ایس ایم یو کی صوبہ سندھ میں کی جانے والی کوششوں کو ملک کے دیگر حصوں تک بڑھایا جارہا ہے۔

جے ایس ایم یو ٹیسٹ اور انٹرویوٹیم میں نوشابہ خاتون ڈاکٹر زعیمہ احمر اور ڈاکٹر گریش مہیشوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد اور علی کاشان شامل تھے۔ جے ایس آئی، یو ایس ایڈ کی نمائندگی ڈاکٹر بابر تسنیم شیخ، عدنان اور ڈاکٹر بابر انصاری نے کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں