میٹرک بورڈ، 5 جولائی کو امتحانی مراکز پر منسوخ ہونے والا پرچہ 28 جولائی کو لینے کا فیصلہ

0
76

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات سید محمد علی شائق کے مطابق 5 جولائی 2021 کو میٹرک جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کا ہونے والا پرچہ معاشیات، اسلامک اسٹیڈیز، اسلامک ہسٹری اور انتظام برائے اصلاح خانہ (طالبات کیلئے) دو امتحانی مراکز میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

لہٰذا ناظم امتحانات کے مطابق صرف ان دو امتحانی مراکز ٹی سی ایف سیکنڈری اسکول کاؤس جی کیمپس ماڑی پور روڈ لیاری اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول بہار کالونی کا امتحان 28 جولائی کو انہی امتحانی مراکز پر دوپہر 2:30 بجے سے 4:30 بجے امتحان تک لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں