وزیراعلی پنجاب کا اچانک بغیر پروٹوکول لاہور شہر کا دورہ

0
170

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول شہر لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ۔ وزیراعلی عثمان بزدار بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہم ہوگئے۔

عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش کردی اور کمپنی کے ایم ڈی کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، سرکلر روڈ، بھاٹی چوک، فیروز پور روڈ، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔

جائزے میں عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں کے گرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ وزیر اعلی پیش کریں۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ صفائی کے حوالے سے شکایت سامنے آئی تو غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں