کے یو جے کے خازن دنیا ٹی وی سے وابستہ رانا لیاقت کے بھائی انتقال کرگئے

0
88

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے خازن دنیا ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی اور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت رانا کے بھائی رانا رفاقت طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے، اناللّہ و انا الیہ راجعون۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس نے رانا لیاقت کے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل فالج کا اٹیک ہونے کے بعد سے مسلسل علیل تھے اور جمعرات کو مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں رانا لیاقت سے تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھائی جیسی ہستی کا دنیا سے چلے جانا بے شک ایک صدمہ عظیم ہے لیکن ہمیں اللہ کی رضا میں راضی رہنا چاہیے۔ دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے سمیت کراچی کی تمام صحافتی برادری رانا لیاقت اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔

کے یو جے نے رانا لیاقت کے بھائی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔
 کراچی یونین آف جرنلسٹس کے خازن لیاقت علی رانا کے بھائی رفاقت علی رانا کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کی راجہ تنویر کالونی میں محمودیہ چوک پر واقع  جامعہ محمودیہ میں بعد از نماز جمعہ ادا کی جائے گی طوری بنگش پولیس چوکی کے نزدیک واقع جامعہ محمودیہ میں جمعہ کی نماز ڈیڑھ بجے ادا کی جاتی ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں