وفاق اور صوبے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک دینے کی تجویز پر متفق

0
198

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہوگئے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور ‏صوبائی سیکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول ‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی ‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں