ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

0
8

کراچی: ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم ہوٹل میں قرنطینہ کا ٹائم پورا کرے گی۔ قرنطینہ ٹائم کے بعد ساؤتھ افریقہ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم 14 سال بعد کراچی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے کرونا ٹیسٹ بھی ہونگے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 13 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 21 کھلاڑیوں پر مشتمل مہمان ٹیم جوہانسبرگ سے کراچی پہنچی ہے۔

جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک  کررہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں