اسپیکر قومی اسمبلی سے ممبر قومی اسمبلی و رکن کشمیر کمیٹی کی ملاقات

0
33

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے نورین فاروق ابراھیم ممبر قومی اسمبلی و رکن کشمیر کمیٹی کی ملاقات۔ ملاقات میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، چیئرمین جموں کشمیر خودارادیت موومنٹ راجہ رجاوت اور ممبر کشمیر کونسل یونس میر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی گروپ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح ہر اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ کثیر الاجماعتی پارلیمانی گروپ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔ گروپ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے عالمی  رائے ہموار کرے گا۔

کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے اسے حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔ بھارت کے 5 اگست 2019 کے قدم نے بھارت کا مقروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام  کے حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں برائے خارجہ امور، انسانی حقوق اور کشمیر کمیٹی کو اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ رواں سال بین الاقوامی کشمیر کنونشن کے انعقاد کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں