بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی 86 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں سے آگے

0
27

کراچی: کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے آگے ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 205 یونین کمیٹیز کے نتائج میں پیپلزپارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 86 نشستیں لےکر سب سے آگے ہے جب کہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق مسلم لیگ ن نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی نے 2، آزاد امیدوار 3،  تحریک لبیک اور مہاجر قومی مومنٹ ایک ایک نشست جیت سکی ہے۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ شہر کی 30  نشستوں پر چیئرمین اور وائس چئیرمین کے نتائج آنا باقی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جب کہ 11  نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں