کراچی بلدیاتی انتخابات کے 235 نشستوں کے نتائج، پیپلزپارٹی 93 پہلے، جماعت اسلامی 86 دوسرے پی ٹی آئی 40 تیسرے پر کامیاب

0
70

کراچی: کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے زیادہ سیٹیں لینے میں کامیاب رہی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 235 یونین کمیٹیز کے نتائج میں پیپلزپارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 93 نشستیں لےکر سب سے آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

الیکشن کمیشن کےمطابق مسلم لیگ ن نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی نے 3، آزاد امیدوار 3،  تحریک لبیک 2 اور مہاجر قومی مومنٹ ایک نشست جیت سکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جبکہ 11  نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں