پشین، کیسکو حکام کی غفلت سے 11 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی، کراچی منتقل

0
100

پشین: (سید مقصود آغا) پشین کلی حرم زئی کا 11 سالہ صبغت اللہ کیسکو حکام کی نااہلی کے سبب گیارہ ہزار والٹ کے گرے ہوئے تاروں کے باعث کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لئے کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں بچے کا علاج جاری ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمے کے اعلیٰ حکام اور لائن مینوں سے رابطے اور بار بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

کلی حرم زئی سب ڈویژن علی زئی گریڈ کے لائن سپریڈنٹ نور اللہ ترین، سب ڈویژن ایس ڈی او حاجی غلام نبی سے بار بار رابطے کے باوجود نہ تو گرا ہوا بجلی کا پول اور تار اُٹھائے گئے بلکہ سانحہ ہونے کے باوجود عوام کے رابطے کرنے پر گالم گلوج پر اُتر آئے۔

واضح رہے کہ سید صبغت اللہ کے شدید زخمی ہونے کے بعد علاقے میں بجلی کے ناقص پول اور زمین پر پڑے تاروں سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے، گیارہ ہزار والٹ کی تاریں گزشتہ ماہ جنوری میں ہونے والے بارشوں کے وجہ سے گری تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں