عمران خان چیئرمین تحریک انصاف سے دہشتگردی کے پرچے میں ملزم نامزد

0
93

لاہور: شہر لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج کرلیے گئے، گزشتہ روز 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن صبح 10 بجے تک روکنے کا حکم ایک مقدمے میں عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق شر پسند واقعے کی مجرمانہ سازش عمران خان کی ایما اور اکسانے پرکی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شر پسندی کے لیے اکسایا گیا۔ متن کے مطابق عمران خان، دیگر قیادت اور کارکنان نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں