ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد

0
44

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہر ماہ تسلسل سے کی جانے والی ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں  چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ای کچہری کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنی ۔ٹیکس گزاروں نے کال کرکے براہ راست  نئے چیئرمین ایف بی آر کو مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر  ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے اور ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

چئیرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے قریبی ریجنل ٹیکس دفتر اور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں اور سختی سے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں