وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت پاور سیکٹر کا اجلاس

0
72

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاور سیکٹر میں اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیکرٹری تونائی کی جانب سے وزیر خزانہ کو بجلی کے شعبے کی اصلاح کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا تاکہ بجلی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

وزیر خزانہ کو سرکلر ڈیبٹ منیجمنٹ پلان اور اس سے متعلق امور کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے بجلی کے شعبے کے مستقبل کی سمت طے کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے متناسب اصلاحات کی بروقت تکمیل کے لئے منظم انداز اپنانے پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر میں اپ گریڈیشن اور پاور سیکٹر میں سروس کی فراہمی میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اجلاس کے آخر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں