وفاقی وزیر مذہبی امور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں

0
73

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار افراد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔ تین زخمی ہیں جو پولیس نگرانی میں ہسپتال میں داخل ہیں جن کے نام ظاہر شاہ، رضوان اور ارشاد بتاے گئے ہیں جبکہ دو افراد غلام شبّیر (تعلق خانیوال) اور گل خان (تعلق گوجرانوالہ) زیر حراست ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور سمیت 5 افراد گرفتار ہیں جن میں سے 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال داخل ہیں۔ گرفتار ڈرائیور کا لائسنس اور گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ سامنے آ گیا۔ ڈرائیور کی شناخت راؤ گل خان کے نام سے ہوئی جو سہالہ گاگڑی، اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی پولٹری کی صنعت سے وابستہ مشہور و معروف شخصیت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں