چین سے 20 ٹن طبی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

0
49

اسلام آباد، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے 20 ٹن طبی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا اور این ڈی آر ایم ایف کی فنڈنگ سے خریدے گئے سامان کی چین سے بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری۔ آج اسلام آباد آنے والے جہاز میں 99وینٹیلیٹرز اور 2لاکھ 60 ہزار این95 ماسک لائے گئے اس کے علاوہ ڈونیشن کا سامان بھی لایا گیا۔

                  ترجمان کے مطابق ڈونیشن میں6 وینٹلیٹرز،  3سو حفاظتی سوٹ، اور 6 سو حفاظتی عینکیں شامل ہیں اور ہزار کے این 95ماسک اور 6 ہزار سرجیکل ماسک بھی لائے گئے۔ بیجنگ سے اسلام آباد ایئر لفٹ کیے جانے والے سامان کا یہ آٹھواں جہاز ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں