پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

0
42

لاہور: پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ العمل رہےگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے،سرکاری اورنجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹرز بند رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں