بلوچستان میں سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، گورنر بلوچستان

0
63

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان نہ صرف اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہاں بین الاقوامی اور قومی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں۔

 گورنر یاسین زئی نے کہا کہ معاشرے میں صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کا قومی پیداوار میں اضافے، لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ہمسایہ ممالک کے تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے روشن امکانات ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں چمن چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی جلات خان کی قیادت میں تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چمن چیمبر آف کامرس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ مسقبل قریب میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں صوبے میں فنی وتیکنیکی اداروں کی فعالیت اور اپنی نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی تاکہ صنعتی اور تجارتی شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکیں۔

 ایک سوال کے جواب میں گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ضلع کی سطح سرکاری اداروں میں اساتذہ اور ڈاکٹرز حضرات کی حاضریاں یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے تاجروں کو درپیش مسائل و مشکلات کا ہمیں احساس ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس کے باعث کاروباری مراکز اور تفتان اور چمن بارڈرز کی بندش سے زندگی کے تمام شعبے بہت متاثر ہوچکے ہیں تاہم حکومت تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں