ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ میں ائیر وار کورس کی گریجویشن تقریب

0
69

کراچی: ترجمان پاک بحریہ ائیروارکالج انسٹیٹیوٹ،کراچی میں 34ویں ائیروارکورس کی کانووکیشن اور گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔

مہمانِ خصوصی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ”پی اے ایف AWCI ایک اعلیٰ اور پُروقار پیشہ ورانہ تربیتی ادارہ ہے جہاں منتخب سینئر ملٹری افسران کو مشترکہ فوجی کارروائیوں کی سربراہی کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور اتحادی فضائی افواج کی موجودگی سے یہ کورس باہمی تجربات سےاستفادہ حاصل کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے فارغ التحصیل افسران کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ہے۔

فارغ التحصیل  ہونے والوں میں تینوں مسلح افواج کے علاوہ 09 دوست ممالک  کے افسران شامل تھے۔ پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک اعلی ادارہ ہے جہاں افواج پاکستان اور دوست ممالک کے سینئر اور متوسط درجے کے افسران ایئر پاور کے نظریات، حکمت عملی اور اعلی کمانڈ و اسٹاف تقرریوں کے لئیے تربیت پارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں