پاکستان اسٹیل، غیر قانونی تعینات ڈائریکٹر کی وکیل شاہد باجوہ سے اہم ملاقات

0
383

کراچی (مدثر غفور) باوثوق زرائع کے مطابق اسٹیل ملز میں غیر قانونی تعینات ڈائریکٹر اے اینڈ پی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان کی تین رُکنی وفد کے ہمراہ اسٹیل مل کے وکیل شاہد انور باجوہ سے رات گئے تین تلوار آفس میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سپریم کورٹ میں اسٹیل مل سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت، لیبر کورٹ اور مذید ملازمین کو ریٹرنچڈ کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد بھی کراچی میں موجود ہیں جو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں انکروچمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کررہے ہیں اور دوسری طرف وکیل شاہد انور باجوہ بھی آج کراچی پہنچے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں