جامعہ کراچی میں خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے کا معاملہ، عدالت نے سابق اسسٹنٹ پروفیسر کو سزا سنادی

0
201

کراچی: جامعہ کراچی کے پروفیسر کو خاتون استاد کو ہراساں کرنے پر 8 سال قید کی سزا، جامعہ کراچی کے شعبہ سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو اکتوبر 2016 میں ساتھی خاتون استاد کو ہراساں کرنے کا مرتکب پایا گیا اور سزا سنا دی گئی۔ خاتون استاد کو آن لائن ہراساں کرنے کے جرم میں 8 سال قید اور 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 21 کے تحت تین سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے ملزم کو تعزیرات پاکستان کے سیکشن 419 کے تحت مزید تین سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم کو پی پی پی کے سیکشن 500 کے تحت مزید دو سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 8 ماہ قید بھگتنی ہوگی تاہم عدالت نے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن کے تحت انہیں سزا سنانے سے ہی قید کی مدت شروع ہونے کی اجازت دے دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں