وزیراعظم آج ملک بھر میں یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کریں گے

0
28

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کریں گے۔ معاشرتی اقدار، تقافتی و مذہبی تنوع کا احترام، عملی زندگی کے پہلو اور پیشہ ورانہ تعلیم و ہنر بھی نصاب کے اہم پہلو ہیں۔ اکیسویں صدی سے ہم آہنگ نصاب طالبِ علموں میں مثبت تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔

حکومت کے ہر شہری کو ترقی کے یکسان مواقع فراہم کرنے کے ویژن کے عین مطابق، یکساں نصابِ تعلیم طبقاتی فرق کو ختم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا.

وزیرِ اعظم تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہونگے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں