عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکی ویزے جاری

0
89

کراچی: معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کی فیملی کو امریکہ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے. ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے میں عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کے ویزا اجراء کے لئے انٹرویو مکمل کئے گئے تاہم امریکی سفارتخانے نے عمرشریف کو علالت کے باعث انٹرویو سےاستشنی دیا جس پر امریکی سفارتخانے اور حکام کے شکر گزار ہیں۔

 بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عمر شریف خطے کے بڑے اداکار ہیں ان کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعاگو ہیں۔ قوم عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں