پاکستان اسٹیل، غیر قانونی تعینات جنرل منیجر سیکورٹی کا استعفی، کسی بھی وقت کینیڈا فرار ہونگے

0
585

کراچی (مدثر غفور) تحریک انصاف حکومت کی کشتی ڈوبنے کی شروعات ہوتے ہی ملک بھر کے سرکاری اداروں میں غیر قانونی تعینات مخصوص لابی کے ریٹائرڈ فوجی افسران مال بنانے کے بعد استعفی اور پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پاکستان اسٹیل ملز میں غیر قانونی تعینات جنرل منیجر سیکورٹی کیپٹن ریٹائرڈ بابر برنارڈ میسی نے پاکستان سے فرار ہونے کی تیاری مکمل کرلی، کسی بھی وقت ملک سے فرار ہونگے۔

قابل اعتماد زرائع کے مطابق ڈائریکٹر اے اینڈ پی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان کے منہ بولے بیٹے اسٹیل ملز میں سیکورٹی ایکسپرٹ کے نام پر غیر قانونی تعینات کیپٹن ریٹائرڈ بابر برنارڈ میسی نے اسٹیل ملز کے جنرل منیجر سیکورٹی کے عہدے سے استعفی دے دیا اور کسی بھی وقت کینیڈا فرار ہونگے۔ جنرل منیجر سیکورٹی بابر برنارڈ نے کینیڈا کا ویزہ آنے پر اپنا سامان باندھ لیا ہے اور کینیڈا میں جاب لگنے کا بہانہ بناکر جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے کینیڈا فرار ہونگے۔

زرائع کے مطابق نام نہاد سیکورٹی ایکسپرٹ جنرل منیجر سیکورٹی کیپٹن ریٹائرڈ بابر برنارڈ میسی اسٹیل ملز میں ہونے والی اربوں روپے کی چوریوں میں ملوث ہیں مذید یہ کہ بابر برنارڈ اسٹیل مل گیسٹ ہائوس میں 25 لاکھ روپے سے زائد کی خُرد بُرد اور اسٹیل ٹائون میں ہرے درختوں کی کٹائی میں ملوث ہیں جس کی ایف آئی آر آئیندہ چند دنوں میں درج ہونے والی ہے۔ ڈائریکٹر اے اینڈ پی طارق خان اسٹیل ٹائون گیسٹ ہائوس میں ہونے والی خُرد بُرد پر اپنے بیٹے جنرل منیجر سیکورٹی اور انچارج گیسٹ ہائوس اسٹیل ٹائون بابر برنارڈ سے ناراض تھے اور انچارج گیسٹ ہائوس سے بھی ہٹا دیا تھا۔

اسلام آباد سے انصاف لیبر ونگ پاکستان کے زرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز میں غیر قانونی تعینات ہونے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ بابر برنارڈ میسی انصاف لیبر ونگ کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ سیمسن سائمن شرف کو اسٹیل ملز سے چوریوں اور دیگر طریقوں سے پیسوں کا حصہ پہنچاتا رہا ہے اور خود بھی مال بناتا رہا ہے۔ اسٹیل ملز میں جنرل منیجر سیکورٹی تعینات ہونے کے بعد بابر نارڈ میسی کی دو سالہ تعیناتی کے دوران اسٹیل ملز پلانٹ میں اربوں روپے کی چوریاں ہوئی ہیں جس کی مختلف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیدوار نے طلب بھی کیا تھا اور انکوائریاں چل رہی ہیں۔ جب بابر برنارڈ سیکورٹی ایکسپرٹ کو تعینات کیا گیا تو اب اسٹیل ملز میں ہونے والے اربوں روپے کے نقصانات کا حساب بھی دینا ہے مگر اب یہ پاکستان سے بھاگ رہا ہے۔

تحریک انصاف حکومت کی کشتی ڈوبتے ہی ملکی اداروں میں ہونے والی مختلف طریقوں سے کھربوں روپے کی  کرپشن پر نیب اور ایف آئی اے میں ریفرنس دائر ہونے ہیں، کیسز سے پہلے ہی مخصوص لابی کے ریٹائرڈ فوجی افسران مال بنانے کے بعد خود کو محفوظ کرنے کیلئے استعفی اور ملک سے فرار ہونا شروع ہورہے ہیں تاکہ کسی بھی طریقے سے پاکستان میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے سے بچ سکیں۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیل ملز میں غیر قانونی تعینات کانٹریکٹ پر سی ای او اسٹیل ملز، ڈائریکٹر اے اینڈ پی اور جنرل منیجر سیکورٹی کا کیس بھی زیر سماعت ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے زرائع کے مطابق اسٹیل ملز میں حالیہ ہونے والی آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں تین ارب روپے سے زائد کی چوریوں کی انکوائری بھی وزارت صنعت و پیداوار میں جاری ہے ان اربوں روپے کی چوریوں پر وزیر اعظم پاکستان، وزارت داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کو بابر برنارڈ جیسے کرداروں کا نام فی الفور ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں