فاروق ستار اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گئے

0
83

کراچی: ایم کیو ایم بحالی تحریک کے فاروق ستار بھی اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گئے۔

فاروق ستار نے اسٹیل ملز کے جبری برطرف ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیں بہنیں سات روز سے احتجاجی دھرنے میں بیٹھی ہیں مگر کوئی نہیں آیا شرم آنی چاہئے۔ اسٹیل مافیا لینڈ مافیا اور ملک دشمن مافیا پر لانت بھیجتا ہوں۔پاکستان اسٹیل ملز ہمارا فخر ہے اور ظالم حکمراب اسٹیل ملز کے پانچ ہزار ملازمین کی نوکری کھاگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے اسٹیل ملز ملازمین کی نوکری تعلیم روزگار چھین لیا ہے اور اگر اسٹیل ملز سندھ میں نہ ہوتی پنجاب میں ہوتی یہ شائد یہ حشر نہ ہوتا۔ اسٹیل ملز لگتے ہی سازشیں شروع ہوگئی تھی۔

انہوں نے ماضی کی حکومت کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز وفاقی ادارہ ہے اور سوئی سادرن بھی وفاقی ادارہ تھا دونوں بھائی اداروں کا مسئلہ تھا حل ہوجاتا مگر ماضی حکومت نے گیس بند کردی۔

انہوں نے کہا کہ رشیا نے 2012 میں اسٹیل ملز چلانے کی آفر دی تھی اور چند لوگوں کی اسٹیل پر اجارہ داری قائم کی جارہی ہے۔ ملازمین حق مانگنے نکلنے ان پر ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں