بھارتی میڈیا ہندوتوا کے ٹھگ حکمرانوں کے ساتھ جرم میں برابر کا شریک ہے، شہریار آفریدی

0
70

اسلام آباد: کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار خان آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سچ اور تصدیق شدہ معلومات کو عوام تک پہنچانا میڈیا کی بنیادی ذمےداری ہے۔ لیکن اگر میڈیا بھی بھارتی میڈیا کی طرح جرم چھپانے لگے تو پھر میڈیا اطلاعات کی فراہمی کا ذریعہ نہیں بلکہ جرم میں برابر کا شریک تصور ہوگا۔

آج جب کہ سوشل میڈیا پر ارناب گیٹ وائرل ہے، ہندوستانی میڈیا پر آج اس بارے میں ایک بھی رپورٹ شائع نہیں ہوئی اور بھارتی میڈیا ہندوتوا کے ٹھگ حکمرانوں کے ساتھ انکے جرم میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہندوستان کے تمام بڑے اخبارات میں ارناب گیٹ سے متعلق ایک بھی خبر نہیں کی گئی۔ اس طرح بھارتی میڈیا سچ چھپانے کے جرم کا مرتکب ہورہا ہے۔ ہندوستانی اسٹیبلشمنٹ نے ہندوستان میں آزاد میڈیا کی آواز کو دبا کر رکھا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کو ساتھ ملاکر ہندوتوا ٹھگ حکمران دنیا بھر کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی اور حریت پسندوں کو بھارتی میڈیا دہشت گردی بنا کر پیش کرتا ہے۔ ارناب گوسوامی کے بے نقاب ہونے سے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں