پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار

0
37

لاہور: پشاور زلمی اور ہائیر  پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار ہے۔ مسلسل پانچویں سال ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا مین ٹائٹل اسپانسر بن گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان مین ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا۔

لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان کے مسٹر فینگ نے اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے۔ ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب میں پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی منیجمنٹ کے ساتھ اسٹار کرکٹرز وہاب ریاض، امام الحق اور کامران اکمل نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ہائیر پاکستان کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان ملک میں کرکٹ سپورٹس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان  نے ملک میں ڈومیسٹک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت بھی سپورٹ اور اسپانسر شپ فراہم کی جب پاکستان اپنے تمام ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا تھا۔ ہائیر پاکستان اور زلمی فائونڈیشن پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے اسپانسر شپ فراہم کی۔

جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل چھ گزشتہ سیزنز کی طرح انشاءاللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔ ہائیر پاکستان کے مسٹر فنگ نے پشاور زلمی کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وننگ پارٹنرشپ جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں