شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

0
34

کراچی: پولیس نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن پولیس نے سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فائرنگ کرنے والے کی تلاش شروع کردی تھی۔ مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم فہد کو کورنگی اکیاون بی سے گرفتار کیا۔

پولیس نے شادی کی تقریب میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا اور ملزم فہد کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں