چینی صدر کا ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی پر زور

0
50

بیجنگ: چین کے صدر شی چن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کو وسائل کی کمی اور ماحولیاتی انحطاط کی قیمت پر کبھی بھی معیشت کو ترقی نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی ماحول کے تحفظ کیلئے ملک کو ترقی کی قربانی دینی چاہیے۔

شی چن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز عالمی اقتصادی فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شی جن پھنگ نے ماحولیات کی قیمت پر معاشی ترقی کو “مچھلی حاصل کرنے کیلئے تالاب کو خشک کرنا” اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے ترقی کی قربانی کو “مچھلی پکڑنے کیلئے درخت پر چڑھنا” قرار دیا۔

شی نے کہا کہ ہمارے اس فلسفے کی رہنمائی میں کہ “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ سونے اور چاندی کی طرح قیمتی ہیں” چین اپنے پہاڑوں، دریاؤں، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، گھاس کے میدانوں اور صحراؤں کا مجموعی ماحولیاتی تحفظ اور ان کی منظم نگرانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ماحولیاتی نظام کے تحفظ، آلودگی کی روک تھام اور انسداد کو تیز کرنے اور اپنے لوگوں کے رہنے اور کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں