افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، اب تک 22 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0
143

کابل: پڑوسی ملک افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں زلزلے کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ بادغیس کے ضلع قادس میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی مکانوں کی چھتیں گر گئیں جس کے باعث 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

‏‏بادغیس افغانستان میں آنیوالے زلزلے سے اب تک 22 شہریوں کے جان بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں