محافظ ہی ڈاکو اور قاتل، پولیس اہلکار کشمیر روڈ پر قتل کیے گئے شاہ رخ کا مبینہ طور پر قاتل نکلا

0
108

کراچی: کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران نوجوان کے قتل کا معاملہ پر ایس ائی یو پولیس کا گلشن اقبال میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے ڈر سے ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق خودکشی کرنے والا ملزم مبینہ طور پر کشمیر روڈ پر نوجوان شاہ رخ کا قاتل ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فرزند کے نام سے ہوئی۔ فرزند کو سابقہ ایس ایس پی ایسٹ اصفر مہسر نے بھی گرفتار کیا تھا۔ ملزم فرزند ضمانت پر رہا تھا۔

کشمیر روڈ پر اسپتال سے لوٹنے والی خواتین کے رکشا کے پیچھے ملزم گھر تک آیا تھا۔ ملزم نے رکشے سے اترنے پر ان سے لوٹ مار کی۔ اس دوران نوجوان شاہ رخ گھر سے نکلا تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں نوجوان شاہ رخ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں