جعلی راجکماری ایک بار پھر اداروں پر حملہ آور ہے، فردوس عاشق اعوان

0
44

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیان میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری ایک بار پھر اداروں پر حملہ آور ہے اور اداروں کو متنازعہ بنا کر اپنا الو سیدھا کرنا جعلی راجکماری کے خاندان کا وطیرہ رہا ہے۔ کرپٹ ٹولے نے نان ایشوز پر سیاست چمکاکر اپنا تماشہ خود لگوایا ہے۔ اب بھی انہیں رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے ہمارا فخر ہیں جعلی راجکماری اور کرپٹ ٹولے کی ہر مذموم سازش ناکام رہے گی۔ سینیٹ الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کر کرپشن میں ڈوبی راجکماری اور کنیزاؤں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ ناکامی اور شکست کا داغ پی ڈی ایم کے بدنام زمانہ ٹولے کے ماتھے پر لکھا جا چکا ہے۔ کل تک سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والا ٹولہ اب کس منہ سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ جعلی شیر سینیٹ الیکشن میں گیدڑ ثابت ہوں گے۔ پی ڈی ایم کا انجام عبرتناک نظر آ رہا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں