گوگل نے سال 2020 کی تفصيلات جاری کردی

0
141

کراچی: گوگل نے سال 2020 کی تفصيلات جاری کردی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران زيادہ تر پاکستانی اپنے پالتو جانوروں کيليے فکر مند نظر آئے۔ کورونا وبا کےدوران انٹرنيٹ صارفين کا زيادہ زور 5 موضوعات پر رہا۔

پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل سرچ 700 فیصد بڑھ گئی۔ ترجمہ شدہ مواد ديکھنے والوں کی تعداد ميں 328 فيصد اضافہ ديکھا گيا جبکہ گھر پر رہتے ہوئے بچوں کی پڑھائی اور ديگر سرگرميوں سےمتعلق سوالات کی بھی گوگل پر بھرمار رہی۔ کورونا دور ميں اس حوالے سے مواد تلاش کرنے والوں کا گراف 250 فیصد تک بلند ہوگيا۔ اسٹاک مارکيٹ کی صورتحال سے باخبر رہنے والوں کی شرح 223 جبکہ کھانوں کی تراکيب ڈھونڈنے والوں کی 140 فيصد بڑھی۔

لاک ڈاؤن کے باعث مشکل ميں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فلاحی کاموں کے موضوعات کے لئے سرچ میں 122 فیصد جبکہ صدقہ و خيرات دینے سے متعلق 41 فیصد اضافہ ديکھا گيا۔ بیماریوں سے حفاظت کے ٹوٹکے ڈھونڈنے والوں کے تعداد 109 فيصد تک بڑھ گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں