ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری

0
89

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کے حکومت پاکستان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔

16 اپریل 1965 کوجنم لینے والے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل 1986 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی قیادت کی۔ آپ اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ بطور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس، ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس اسٹریٹیجک کمانڈ اور ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(ائیر ڈیفنس) خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کمبیٹ کمانڈرز اسکول، ائیر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز (برطانیہ) سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ایڈ منسٹریشن) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں تمغہء امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں