عالمی اسکواش فیڈریشن کی 51ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس2021 کا پاکستان میں انعقاد

0
26

ترجمان پاک فضائیہ کے عالمی اسکواش فیڈریشن کی 51ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس2021 کا پاکستان میں انعقاد ہوا۔

سالانہ اے جی ایم کا انعقاد 24  تا 28  نومبر اسلام آباد میں ہو گا۔

صدر عالمی اسکواش فیڈریشن زینا وولڈریج کا کہنا ہے کہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا ایک بہت اہم مقام ہے۔ عالمی اسکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد پی ایس ایف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

ائیر مارشل عامر مسعود نے کہا کہ اے جی ایم کیلئے پاکستان کا انتخاب اسکواش کیلئے پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف ہے جو ورلڈ چیمپیئن پیدا کرنے کی میراث رکھتا ہے۔ سالانہ جنرل میٹنگ کے انعقاد سے پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو بین الاقوامی طور پر پزیرائی ملے گی اور پاکستان سے متعلق شر کاء کے خیالات میں بھی مثبت تبدیلی واقع ہو گی۔ سی ای او سیرینا ہوٹل عزیز بولانی کی اس ایونٹ کی میزبانی کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش ان کی پاکستان اور اسکواش کے کھیل سے محبت کی عکاس ہے۔

پی ایس ایف  مئی میں مردوں اور خواتین کے لئے چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے علاوہ  اس سال اگست میں مردوں اور خواتین کے لئے انفرادی ایشین چیمپئین شپ کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ ایونٹس پاک فضائیہ، سیرینا ہوٹل، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کامبیکس سپورٹس کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں