پی ٹی آئی و مسلم لیگ(ق) کے غنڈہ نما ارکان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ قابل مذمت ہے، جمال شاہ کاکڑ

0
52

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی و مسلم لیگ(ق) کے غنڈہ نما ارکان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ قابل مذمت ہے، وزارت اعلیٰ میں نمبرز پورے نہ ہونے پر حواس باختہ ہوکر پارلیمان کے تقدس کوپامال کرکے نئی روایت ڈال دی گئی جس کی مثال نہیں ملتی، تمام تر غیر جمہوری سازشوں کے باوجود ایوان نے بھاری اکثریت سے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کا قائد ایون منتخب کیا جو جمہوریت کی فتح ہے ہمیشہ لوٹا گری کے ذریعے اقتدار میں رہنے والے چوہدری پرویز الہیٰ کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی پر الزام لگائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوں تو ایسے مسائل کاسامنا نہیں کرناپڑ تا لیکن بدقسمتی سے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ مسلم لیگ (ق) نے بھی جو روش اختیار کی وہ آئین کے خلاف ہے ووٹنگ کو رکوانے کیلئے جو ہتھکنڈے استعمال کئے گئے وہ تمام تر ناکام ہوئے، انہوں نے کہاکہ چوہدری بردران حق اور سچ کی بات کرنے والے ڈپٹی اسپیکر پر الزامات عائد کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں کرائے کے غنڈوں کو لاکر ان کے ذریعے ان پر حملہ آور ہوئے جو انتہائی افسوس ناک امر ہے اس فسطائی حکومت کو گھر بھجوانا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن جمہوری قوتوں نے کر دکھایا۔ تمام تر غیر جمہوری سازشوںکے باوجود ایوان نے بھاری اکثریت سے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کا قائد ایون منتخب کیا جو جمہوریت کی فتح ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے عوام کی خدمت ملک کی ترقی اداروں کے استحکام پر یقین محکم رکھتے ہوئے جدوجہد کرتی رہی ہے ملک سے ایک سیاہ دور کا اختتام ہوچکا ہے اب تمام سیاسی جموری قوتیں ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی جہد کا آغاز کر چکی ہیں جس سے سابق نااہل حکمرانوں نے ملک کو گزشتہ تین سال سے دوچار کر رکھا تھا۔ پی ٹی آئی و مسلم لیگ(ق) کے غنڈہ نما ارکان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ قابل مذمت ہے، وزارت اعلیٰ میں نمبرز پورے نہ ہونے پر حواس باختہ ہوکر پارلیمان کے تقدس کو پامال کرکے نئی روایت ڈال دی گئی جس کی مثال نہیں ملتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں