سینئیر صحافی نے سندھ حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا پول کھول دیا

0
45

کراچی، کورونا وائرس میں مبتلا اوجھا کیمپس میں زیرعلاج سینئیر صحافی حمید سومرو نے سندھ میں طبی سہولیات کی حقیقت عیاں کردی۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شعبہ صحت پر سندھ حکومت کے اربوں روپے کے اخراجات مگر سہولیات ناپید ہیں۔

حمید سومرو نے اپنے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤ ہسپتال اوجھا کیمپس میں زیرعلاج کورونا وائرس کے مریض رل گئے ہیں۔ وارڈ کی حالت انتہائی خراب ہے پینے کا پانی تک میسر نہیں، بلی چوہوں اورمچھروں کی بہتات ہے۔ اسٹاف نے ایکسرا کرنے سے یہ کہہ کر منع کردیا کہ مریض اپنے ساتھ اٹینڈنٹ کیوں نہیں لایا اسپتال میں اسٹاف کی کمی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کا پول کھولتے ہوئے مذید بتایا کہ تمام صورتحال سے وزیراعلی سندھ اور ان کے اہم وزراء آگاہ ہیں اور جومیرے ساتھ سلوک کیا گیا ہے وہ اللہ پاک کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ کرے۔ گزشتہ رات سے مجھے ایک پیناڈول تک نہیں دی گئی اورڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں کوئی سہولت نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں