پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی بڑی مقدار خرید لی

0
66

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی۔ ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں۔ کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے اور  2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے اور سائینو فارم پاکستان کو دسمبر تک مرحلہ وار ویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کا معاہدہ طے پایا۔

 پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔ 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں 1ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں