مدرسے کے مفتی پر طالب علم سے بدفعلی کا مقدمہ درج

0
206

لاہور: آئی جی پنجاب کے حکم سے لاہور کے ایک  بڑے مدرسے کے مفتی پر  طالب علم سے بدفعلی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ شمالی چھاونی میں صابر شاہ نامی طالب علم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں جامعہ منظور الاسلامیہ نے مفتی  عزیز الرحمن کو مدرسے کی ناظمیت سے فارغ کر دیا۔ صابر شاہ نے اعلی پولیس افسر کو بتایا کہ 3 سال تک اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور پھر ایک دن ایک طالب علم کے زریعے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر پولیس افسران کو پیش کر دی۔ مقدمہ بدفعلی کی دفعہ 377 / ت/ پ اور جاں سے مارنے کی دھمکیاں دینے 506/ ت/ پ کے تخت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں مفتی عزیز الرحمن  کے 4 بیٹوں سمیت 5 افراد پر اغوا کرکے جان سے مارنے کی کوشش کا بھی الزام ہے۔

 پولیس نے مل،ماں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں