روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی برادر علی حمزہ خان انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار افسوس

0
57

کراچی: روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی علی حمزہ خان عرف برادر انتقال کرگئے، اناللّہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کافی عرصے سے صاحب فراش تھے اور گذشتہ روز سے کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے برادر علی حمزہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے۔

کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں برادر علی حمزہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم ایک سینئر صحافی تھے کراچی کی صحافی برادری میں ان کے درجنوں شاگرد ہیں۔ آج دنیائے صحافت ایک بہترین صحافی سے محروم ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری برادر علی حمزہ کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ کے یو جے نے برادر علی حمزہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں