شہر کراچی میں تیزاب گردی سے خواتین پولیس اہلکار زخمی

0
31

کراچی: شہر کراچی میں تیزاب گردی سے خواتین پولیس اہلکار بھی محفوظ نہ رہ سکیں۔ سی آر او سہراب گوٹھ میں تعینات خاتون پولیس اہلکار تیزاب گردی کا شکار ہو گئیں۔

گلزارہ مشتاق اپنے بھائی رضوان مشتاق کے ساتھ ڈیوٹی پر جارہی تھی، کراچی میڈیکل سینٹر 4 کیو بس اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

ملزمان خاتون پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔ خاتون پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں