ملک بھر میں کورونا کے باعث 39 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
29

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 39 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں 2783  نئے کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 45579 تک پہنچ چکی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 49247 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 918,329  ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 986,668  تک پہنچ چکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں