سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں

0
130

کراچی: متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلاتھیں۔ کچھ ماہ قبل اداکارہ نے  مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔

نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز  2  کراچی میں میں ادا کی جائیگی اور تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔

https://thepakistanurdu.com/?p=6767

اداکارہ نائلہ جعفری نے  اپنے کیریئر کی ابتدا ریڈیو سے کی جبکہ  1990 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔ نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  اداکارہ نے  اشفاق احمد کے ڈرامے ‘ایک محبت سو افسانے’ میں بھی کام کیا۔ واضح رہے  نائلہ جعفری فیشن ڈیزائینر بھی تھیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سینیئر اداکارہ سلطانہ ظفر بھی امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں