گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کا معاملہ، 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج

0
454

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے معاملہ، واقع کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں 400 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کوریج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم نے ہم پر حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی گارڈز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکے ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے۔ نامعلوم افراد نے تشدد کیا، کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں