مظفرگڑھ میں افسوسناک واقعہ، آگ میں جھلس کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

0
148

مظفرگڑھ: مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں موڑ علی پور روڈ پر گھر میں آگ لگ گئی، آگ میں جھلس کر، گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں موڑ علی پور پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک بزرگ شامل ہے، جانبحق افراد کی عمریں 65 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں۔

جانبحق ہونے والوں میں 65 سالہ بزرگ محمد نواز، 35 سالہ خورشید مائ ،19 سالہ فوزیہ مائی، 12 سالہ شاہ نواز، 10 سالہ سرفراز، ڈھائی سالہ یعقوب اور دو ماہ کا بچہ شامل ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق چھپڑ میں آگ لگنے کے باعث گھر میں آگ لگی ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر جانبحق افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں کے مطابق گھر میں 8 افراد رہائش پذیر تھے، اطلاع ملتے ہی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں