گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات ہوئیں، این سی او سی

0
8

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات ہوئیں ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں مجموعی اموات 10 ہزار 997 ہوگئی ہیں۔
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 ہوگئی ہے۔

‏سندھ میں 3793 اور ‏پنجاب میں 4432 اموات ہوچکیں ہیں۔
‏خیبر پختونخوا میں 1783 اور ‏اسلام آباد میں457 اموات ہوگئیں ہیں جبک ‏بلوچستان  190اور‏ گلگت بلتستان 101 اموات ہوئیں ہیں۔ ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد241 ہوگئی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ  2 لاکھ 35 ہزار 576 متاثرین ہیں اور  پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 782 رپورٹ ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 63 ہزار 615 اور بلوچستان 18 ہزار 612 ہوگئی ہے
اسلام آباد میں 40 ہزار 111 اور آزاد کشمیر میں  8 ہزار 631 متاثر ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات ہوئیں ہیں۔
گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 4 ہزار 884 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں