اسٹیل ملز کے بیان پر الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کرسکتا ہے، راشد محمود سومرو

0
139

کراچی: جمعیت علماء سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاج میں اظہار یکجتی کیلئے پہنچ گئے۔

8 روز سے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ عمران خان پاکستان دشمن ہے۔ نہ ہم کشمیر بیچنے دیں گے اور نہ اسٹیل ملز بیچنے دیں گے۔ عمران خان نے اسٹیل ملز ملازمین کیلئے جھوٹ بولا تھا اور  کیا گیس ان ملازمین نے بند کی ہے سامان یہ ملازمین لائیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ گولڈن ہینڈ شیک آپکا حق ہے پہلے بھی کہتے تھے عمران خان جھوٹا ہے اور اب بھی جھوٹا ہے۔اسٹیل ملز کے بیان پر ہی الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ای او کے اختیارات ان ملازمین کو دے یہ خود اسٹیل ملز چلائیں گے۔ ہم اسٹیل ملز، پی آئی اے، ریڈیو پاکستان سمیت قومی ادارے بچانے نکلے ہیں۔ عمران خان ملک بچانے نہیں ملک تباہ کرنے آئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں