جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طلباء کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد 

0
46

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس سال اول میں داخل ہونے والے 327 طلباء کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچ 2021 -2026 کے طلباء کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ایم بی بی ایس کے نئے بیچ کی کلاسز کا آغاز کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔

تعارفی پروگرام میں صرف طلباء نے شرک کی جبکہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یہ پروگرام براہ راست والدین کے لئے دکھایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے تمام ادارتی سربراہان نے طلبہ کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور طلبہ کو ان کے کورسز اور پڑھائی کے شیڈول کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے آنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ امتحانات کے ذریعے نقل کا خاتمہ کردیا ہے۔ اس سال بھی میڈیکل کالج میں لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو داخلوں میں میرٹ کی پابندی کا ثبوت ہے۔ آج کا دن میڈیکل کے طلبہ کی زندگی کا یادگار دن ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں