اولاد اللہ کی نعمت اسے قتل نہ کریں چھیپا کے جھولے میں ڈالیں، رمضان چھیپا کی اپیل

0
58

کراچی: خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا نے اپیل کی ہے کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے، اسے قتل نہ کریں، چھیپا کے جھولے میں ڈالیں، بے اولادوں کی گود بھریں۔ آج کراچی میں ایک نومولود بچی کی نعش ملنے پر خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا کااظہار تشویش۔

انہوں نے اپیل میں کہا کہ سرجانی سیکٹر 10 کے پاس کچرا کنڈی سے پلاسٹک بیگ میں ایک نومولود بچی کی نعش ملنا انسانیت سوز فعل ہے۔ خداکے واسطے، معصوم بچوں کو قتل نہ کریں، نالے اور کچرا کنڈیوں میں پھینک کر انہیں خونخوار درندوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں۔ نومولود بچوں کوکچرا کنڈی اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے، انہیں چھیپا سینٹرز پر نصب چھیپا جْھولے میں ڈال دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں