ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شریک کھلاڑیوں کی اپ ڈیٹ

0
16

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سپلیمنٹری  پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ایچ بی ایل پاکستان  سپر لیگ 6 کے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر 22 فروری کو پاکستان پہنچیں گے. جس کے بعد وہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور ضروری قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آلراؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ہر ٹیم کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں 2 سپلیمنٹری راؤنڈ پک لینے کا اختیار تھا۔ یہ دونوں کھلاڑی یا تو مقامی کرکٹرز ہوسکتے تھے یا ان میں سے ایک غیر ملکی اور ایک مقامی کھلاڑی ہوسکتا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید ابھی سرجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے۔ لہٰذا وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں