آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ممبران کے لیے کووڈ 19ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری

0
105

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور محکمہ صحت سندھ کے اشتراک سے آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ ہال میں دوسرے روز کووڈ 19 ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ 60 سال سے زائد ضعیف العمر افراد صبح 10بجے تا شام 4 بجے کورونا سے بچائو کا ٹیکہ با آسانی لگواسکتے ہیں۔

دوسرے روز فنکاروں کی بڑی تعداد نے ویکسی نیشن لگوائی جن میں اداکار طلعت حسین، راحت کاظمی، سائرہ کاظمی، بہروز سبزواری، سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف، سابق سینیٹر اعجاز محمود، ڈرامہ نویس نور الہدیٰ شاہ، شاعر صابر ظفر، احمد نوید، ریحانہ روحی، راشد نور، اختر سعیدی، ڈاکٹر نثار احمد نثار اور دیگر ممبران آرٹس کونسل شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچائو کے لیے کووڈ 19 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں ممبرانِ آرٹس کونسل جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے انہیں کورونا کی وباء سے بچائو کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں